آپ کے بچے کیوں نہیں ہیں؟ اسما عباس نے ایسے سوال پوچھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کیا کچھ سنا دیا؟

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینیئر اداکارہ اسماء عباس نے 'بچہ نہ ہونے' کا سوال کرنے والی خواتین کی کلاس لے لی۔

اسما عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ کسی بھی معاملے میں اپنی رائے دینے سے پیچھے نہیں رہتیں۔ پھر چاہے وہ سیاسی معاملہ ہو، شوبز کی بات ہو یا پھر گھریلو مسائل، وہ کھل کر اپنا موقف رکھتی ہیں۔

اسما عباس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خواتین کو غیر مناسب سوال کرنے پر ٹوکتی ہوئی نظر آئیں۔

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ، یہ جو خواتین شادی کے کچھ وقت بعد جا کر لڑکیوں سے سوال کرنا شروع کر دیتی ہیں کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟ یہ بلکل غیر مناسب ہے۔ اس سے لڑکی ٹینشن میں آجاتی ہے جبکہ ساس کے دماغ میں بات آجاتی کہ ابھی تک کیوں نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، یہاں سلسلہ ختم نہیں ہوتا بلکہ جن کا ایک بچہ ہوتا ہے ان سے دوسرے بچے کا سوال کرتی ہیں۔ یہ بلکل بے کار باتیں ہیں، آپ کو کیا معلوم کہ وہ جوڑا کن حالات سے گزر رہا ہے؟ کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے یا ان کو ابھی خواہش نہیں ہوگی۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہئے۔

اسما عباس نے خواتین سے درخواست کی کہ خدارا وہ ایسے سوالات کرنے سے باز آجائیں اور دوسروں کی دل آزاری نہ کریں۔

Asma Abbas Slams Ladies Who Ask Unnecessary Questions

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Slams Ladies Who Ask Unnecessary Questions and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Slams Ladies Who Ask Unnecessary Questions to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1102 Views   |   14 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ کے بچے کیوں نہیں ہیں؟ اسما عباس نے ایسے سوال پوچھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کیا کچھ سنا دیا؟

آپ کے بچے کیوں نہیں ہیں؟ اسما عباس نے ایسے سوال پوچھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کیا کچھ سنا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے بچے کیوں نہیں ہیں؟ اسما عباس نے ایسے سوال پوچھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کیا کچھ سنا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔